3 جنوری 2015 - 11:06
افغانستان میں شادی کی تقریب پر حملہ، بان کی مون کا مذمتی بیان

بان کی مون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل میں شادی کی تقریب میں فائرنگ اور اس میں پچاس افراد کی ہلاکت، انتہائی قابل مذمت ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بان کی مون نے افغانستان میں شادی کی تقریب پر ہونے والی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرکے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل میں شادی کی تقریب میں فائرنگ اور اس میں پچاس افراد کی ہلاکت، انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے معاملے کی فوری تحقیقات کرکے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲